آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جوتوں کے تسمے ڈالنے کے لئے کچھ
نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جوتوں کے تسمے ڈالنے کے لئے کچھ سنیکرز (جاگرز) میں ایک اضافی سوراخ موجود
ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اسے اپنے جوتوں کو زیادہ ٹائٹ رکھنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔اس کی وجہ سے آپ کا پاؤں جوتے میں تلکتا نہیں جس کی وجہ سے ایڑھیوں پر چھالے نہیں بنتے۔اس طریوے کو ’’ہیل لاک‘‘ یا ’’لیس لاک‘‘کا نام دیا جاتا ہے۔جب آپ اپنے جوتوں کے تسمے سوراخوں میں سے گزار لیں تو تسموں کو مخالف سمت والے تسموں میں سے گزاریں اور پھر نارمل طریقے سے تسمے باندھ لیں۔
